اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جے یوآئی (ف)کے رہنما مفتی عزیز الرحمان نے اپنے طالبعلم کو کتنا عرصہ زیادتی کا نشانہ بنایا؟ متاثرہ لڑکےکا بیان سامنے آگیا

بیان کے متن کے مطابق 2013ء میں طالبعلم نے متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا۔

شیعیت نیوز: لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس میں متاثرہ طالبعلم صابر شاہ نےعدالت میں ملزم مفتی عزیزالرحمان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

مدعی مقدمہ صابر شاہ نے بتایا کہ اسے مدرسے میں 3 برس تک جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، ملزم نے امتحانات پر پابندی ختم کرنے اور پاس کروانے کا لالچ دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کینٹ کی عدالت میں متاثرہ طالبعلم صابر شاہ نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

بیان کے متن کے مطابق 2013ء میں طالبعلم نے متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا۔ ملزم مفتی عزیزالرحمان نے طالبعلم صابر شاہ کے امتحانات پر پابندی ختم کرنے، پاس کروانے کا لالچ دیا اور 3 برس تک جنسی استحصال کا نشانہ بناتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مولا علیؑ شہرِ علم کا دروازہ اور علوم و معارف کا مخزن ہیں، آپؑ کا عہدِ خلافت عدلِ اجتماعی کی عملی تفسیر تھا،ڈائریکٹر جنرل اوقاف

متاثرہ طالبعلم نے بیان میں بتایا کہ مدرسے کی انتظامیہ کو شکایت کی لیکن شواہد نہ ہونے پر کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد مدرسے کی انتظامیہ کو ملزم مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیوز اور آڈیوز دیں جنہیں دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

صابر شاہ نے بیان میں کہا کہ ویڈیوز سامنے آنے پر ملزم مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی، شریک ملزمان سے سامنا ہوا تو بھاگ کر جان بچائی۔ ملزمان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔ مدعی نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف 164 کا بیان بھی قلمبند کروا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button