مولا علیؑ شہرِ علم کا دروازہ اور علوم و معارف کا مخزن ہیں، آپؑ کا عہدِ خلافت عدلِ اجتماعی کی عملی تفسیر تھا،ڈائریکٹر جنرل اوقاف

16 فروری, 2022 12:53

شیعیت نیوز: حضرت علی المرتضی علیہ السلام کی شخصیت اور افکار اْمت ِمسلمہ کیلئے مینارہ نور ہیں، آپؑ شہرِ علم کا دروازہ اور علوم و معارف کا مخزن ہیں، آپؑ کا عہدِ خلافت عدلِ اجتماعی کی عملی تفسیر تھا، عروج اور ارتقاء کیلئے مولا علی المرتضیٰؑ کے افکار کی ترویج ضروری ہے، عدالتی نظام اور انتظامی اقدار کو زندہ اور تابندہ کرنے کیلئے بالخصوص آپؑ کا وہ مکتوب جو آپؑ نے اپنے گورنر مالک بن اشترؑ کو لکھا عالمِ انسانیت کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے لاہور میں بابِ مدینتہ العلم حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے یوم ولادت کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جشن مولود کعبہ حضرت علیؑ کے موقع پر گلگت بلتستان کی بلند وبالا چوٹیاں بھی حیدر ؑ حیدر ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھیں

انہوں کہا کہ حضرت علی المرتضیٰؑ، شجاعت، سخاوت، عدالت، دیانت،علم اور حلم کا پیکر تھے، آپؑ اور آپؑ کا گھرانہ اسلام کی ترویج اور اشاعت کا مرکز اور مسکن تھا۔ آپؑ نے ہر کٹھن وقت میں قربانی دیکر دینِ اسلام کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا، اْمتِ مسلمہ کو آپؑ کیساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط بناتے ہوئے بلندی اور پیشوائی کی منازل طے کرنی چاہئیں۔ اس موقع پر انہوں نے پوری اْمتِ مسلمہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

4:03 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔