مشرق وسطی

ہم ایران کے اسلامی انقلاب کو خطے کیلئے خطرہ نہیں سمجھتے ہیں، شامی ڈپٹی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: دمشق کے شیرٹن ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب میں شامی ڈپٹی وزیر خارجہ بشار الجعفری نے ایرانی قوم و قومی رہنماؤں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب شام کے اصولوں و اقداروں کے عین مطابق ہے اور یہی وجہ ہے کہ شام وہ پہلا ملک تھا جس نے ایران کے اسلامی انقلاب کی حمایت کا اعلان کیا تھا درحالیکہ شام، ایران کے اسلامی انقلاب کو خطے کیلئے خطرہ نہیں بلکہ ایک بڑا حامی سمجھتا ہے!

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی ڈپٹی وزیر خارجہ بشار الجعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام ایران کو نہ صرف اپنا تزویراتی شراکت دار جانتا ہے بلکہ وہ ایران کے عالمی قوانین، اجتماعیت و اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرنے اور سامراجیت کا مقابلہ کرنے والے ملک کی حیثیت سے عالمی برادری کے درمیان ذمہ دارانہ کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شامی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں مشترکہ اہداف کے حصول، باہمی تعاون میں توسیع اور تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایران کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے لئے تیار ہے۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں متعدد عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، الشیخ عیسیٰ قاسم

دوسری جانب شام میں ایرانی سفیر مہدی سبحانی و شامی وزیر مواصلات ایاد الخطیب نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان انفراسٹرکچر اور مواصلاتی سافٹویئر کے میدان میں وسیع تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایران و شام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع سمیت مواصلات و انفراسٹرکچر کے میدان میں وسیع باہمی تعاون کی مفاہمت پر دستخط بھی کئے۔

اس موقع پر اپنی گفتگو میں ایاد الخطیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ استوار شامی تعلقات تزویراتی حیثیت کے حامل ہیں، کہا کہ ہم تہران کے ساتھ تعلقات کی توسیع، خصوصا مواصلات و انفراسٹرکچر کے میدان میں دونوں ممالک کے گہرے آپسی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شامی وزیر مواصلات نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے ملک پر مسلط کردہ جنگ سے قبل، مواصلات و موبائل نیٹورک کے میدان میں شام کو ایک ممتاز مقام حاصل تھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتحیابی کے حصول کے بعد دوبارہ اس مقام پر پہنچنے کے اپنے عزم بالجزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button