اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی اکرم ابو صلاح شہید، 10 زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی اکرم ابو صلاح کو شہید جب کہ 10 کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی جنین میں سیلہ الحارثیہ کے مقام پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ انہیں اجتماعی سزا کے طورپر فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے 17 سالہ محمد اکرم ابو صلاح کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی جنونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاست کے وجود کو کھوکھلا کر رہے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ابو صلاح کےسرمیں گولی ماری گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں جنین کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ قبل ازیں اسے ابن سینا اسپتال لے جایا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے امدادی عملے نے اکتیس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت ومغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت ملک بھرمیں یوم حجاب منایا گیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگیں۔ دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سےتین فلسطینی زخمی ہوئے۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ زخمی ہونےوالوں میں امدادی عملے کے تین کارکن، دو غیرملکی امدادی کارکن اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کے ذریعے سالم خاندان کے گھر میں موجود شہریوں کو طاقت کےذریعے باہر نکالا۔ خیال رہے کہ سالم خاندان کا مکان مسمار کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button