اہم ترین خبریںلبنان

آیت اللہ خامنہ ای ایک عظیم تاریخی رہبر ہیں، شیخ ماہر حمود

شیعیت نیوز: لبنانی مسلم علماء کی تنظیم ’’مزاحمتی علماء کے اتحاد‘‘ کے سربراہ و ممتاز اہلسنت عالم دین شیخ ماہر حمود نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ میں ایران کے مرکزی کردار پر گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خانہ فرہنگ ملتان میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا اہتمام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

تفصیلات کے مطابق ریڈیو النور کے پروگرام ’’السیاسہ الیوم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ ماہر حمود نے تاکید کی ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ایک ایسے تاریخی رہبر ہیں جن کی زبان سے نکلنے والا ایک ایک لفظ اور ایک ایک موقف محفوظ کیا جا رہا ہے جبکہ اللہ تعالی نے امام خمینیؒ کے بعد بھی اسلامی انقلاب کے روشن رستے کا تسلسل مقدر کر رکھا ہے!

شیخ ماہر حمود نے کہا کہ امام خمینیؒ کی جانب میری توجہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی پر مبذول ہوئی جبکہ ان سے نقل کیا جانے والا ہر ایک کلام انتہائی قابل توجہ اور دلچسپ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ میں برتری اسی صورت رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، جنرل باجوہ

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ امریکہ و اسرائیل مخالف ایک سچے مسلمان رہنماء تھے۔

مزاحمتی علماء کے اتحاد کے سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہی تمام اسلامی اعمال کی تکمیل کی ضمانت ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button