اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جنگ میں برتری اسی صورت رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، جنرل باجوہ

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 35 ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں برتری اسی صورت رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں، ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا۔

آرمی چیف نے جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کراچی کور کے کردار کو سراہا، تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 35 ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ افسران جدید ترقیات سے ہم آہنگ رہنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں، جنگ میں برتری اسی صورت رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے. آرمی چیف نے کراچی میں فوجی فاوٴنڈیشن کے سیٹ اپ کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو فوجی فاوٴنڈیشن کے جاری اور مستقل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجی فاوٴنڈیشن کی کارکردگی اور ملکی خزانے میں بڑاحصہ ڈالنے کے عزم کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button