مشرق وسطی

درالحکومت دمشق میں انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقاریبات

شیعیت نیوز: شام کے درالحکومت دمشق میں انقلاب اسلامی ایران کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کئی پروگرامز کا انعقاد ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز شامی دانشوروں کا ایک گروپ درالحکومت دمشق میں قائم ایرانی ثقافتی سینٹر میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے جمع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ایسے یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو تعصب کے زہر سے آلودہ کرنا ہو، علامہ احمد اقبال رضوی

دمشق یونیورسٹی کے فلسطینی استاد محمد بحیصی کا کہنا تھا کہ ’’ یہ انقلاب مظلوم ملتوں کی امید ہے، ہم فلسطین میں اسلامی جمہوری ایران کے عوام، حکومت اور رہبری (ولایت فقیہ) کی قدر کرتے ہیں، ہم نے آزادی اور مزاحمت مکتب امام خمینی (رہ) سے سیکھی۔‘‘

حضرت زینب کبریٰ (س) کے روضہ اقدس کی مسجد میں بھی ایک تقریب ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کو ایک تاریخی موڑ قرار دیا۔

شام کی وزارت ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم سعید کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران کی فتح عصر حاضر کی تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے، اس انقلاب نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دیا ہے، اب آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں مزاحمت کا محور خطے میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کا صیہونی کمپنی سے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس تقریب سے خطاب میں سائنسی، تکنیکی، فوجی اور اقتصادی پہلوؤں میں اسلامی ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی جڑیں عوام کے اعتقادات میں ہیں۔

اس تقریب کے شرکاء نے اسلامی انقلاب کو ایک الہی معجزہ قرار دیا۔ انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی ایران نے مظلوم اقوام کا ساتھ دے کر استکباری تسلط پسندانہ پالیسیوں کو شکست دینے کی راہ ہموار کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button