مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی سپاہ کی بیت المقدس میں چھاپہ مار مہم، 6 فلسطینی اغوا

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی سپاہ نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ سے 6 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

پانچ نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے حزما، جبکہ ایک کو رام اللہ کے قصبہ عابود سے حراست میں لیا گیا۔

قابض اسرائیلی سپاہ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ کے کئی علاقوں میں خوف و ہراس کے سائے پھیلائے جا رہے ہیں۔

ایک سال کے دوران میں 8 ہزار فلسطینی پابندِ سلاسل کیے گئے جن میں 1300 کم عمر بچے اور 184 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوری 2022ء میں اسرائیلی ریاست کے خلاف 623 مزاحمتی حملے

دوسری طرف کل قابض اسرائیلی سپاہ نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک نوجوان  اور اس کی منگیتر کو زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

القدس کے ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی سپاہ نے یزن رمضان کو سلوان کے علاقے وادی حلو میں شدید زدوکوب کیا۔ پھر اسے اور اس کی منگیتر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے ’’سلوان‘‘ کے نواحی علاقوں میں صبح کے اوقات سے ہی متعدد چوکیاں قائم کرکے قصبے میں شہریوں کی نقل و حرکت روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگا، زیاد النخالہ کا انتباہ

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پر حملہ کرکے درجنوں قیمتی اور پھل دار پودے تلف کردیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں الراس کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کی پنیر کے باغ پرحملہ کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسی جگہ پر گذشتہ تین امہ کے دوران زیتون کے 250 پوے تلف کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button