مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگا، زیاد النخالہ کا انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے خبردار کیا ہے کہ نابلس میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ پوری فلسطینی سرزمین میں استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ارنا نیوز نے فلسطین الیوم کے حوالے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے تین روز قبل نابلس میں صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہوجانے والے تین نوجوانوں کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں انکے پیاروں کے خون کا انتقام لئے جانے کا اطمینان دلاتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین نوجوان غاصب صیہونی دشمن کے خلاف بے مثال شہادت پسندانہ کاروائیاں کرتے رہے اور آخر کار اپنے شہید مجاہد بھائیوں کی صف میں شامل ہو گئے۔

زیاد النخالہ نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں استقامتی و مزاحمتی کاروائیوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے اور صیہونی دشمن آئندہ دنوں میں یہ دیکھ لے گا کہ اسکے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل پروگرام اور خیبر شکن میزائل سے امریکہ پر خوف طاری

فلسطینی رہنما نے کہا کہ ارض فلسطین پر قابض صیہونی دشمن کے خلاف جہاد کرنے والے تمام فلسطینی جوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی مسلح سپاہ کے ہاتھوں 3 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

بڑے پیمانے پر ہڑتال مغربی کنارے کے شہروں نابلس، رام اللہ، جنین، طولکرم اور البیرہ میں ہو گی۔

فلسطینی متحدہ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اس مشترکہ احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس احتجاج کی مکمل حمایت فلسطینی طلبہ تنظیمات نے بھی کی ہے۔ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات معطل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شہداء  کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماعات میں شرکت کریں گے۔

گذشتہ دنوں نابلس میں شہید کیے گئے 3 فلسطینی نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء جذبۂ جہاد اور شوقِ شہادت سے معمور تھے۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button