مقبوضہ فلسطین

جنوری 2022ء میں اسرائیلی ریاست کے خلاف 623 مزاحمتی حملے

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض ریاست کے خلاف فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے اور کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2022ء کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف 623 مزاحمتی حملے کیے گئے۔ جنوری میں فلسطینی مزاحمتی حملےمیں 13 صیہونی زخمی ہوئے جب کہ قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں مجموعی طورپر فلسطینیوں نے غرب اردن اور القدس میں 623 مزاحمتی حملے کیے۔ان میں فائرنگ کے 28،مسلح جھڑپ کے15 واقعات جو صرف نابلس میں پیش آئے شامل ہیں۔

فلسطینی شہریوں کی طرف سے غاصب صیہونیوں پر چاقو کے تین حملے کیے گئے۔ بم نصب کرنے کے تین اور پٹرول بم پھینکے جانے کے چار واقعات رونما ہوئے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں نے براہ راست 209 مقامات پر قابض فوج کے خلاف مقابلہ کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبا کاروں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم کے 26 حملے کیے۔ غرب اردن میں 90 مقامات پر یہودیوں آباد کاروں کا مقابلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگا، زیاد النخالہ کا انتباہ

دوسری جانب قابض اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے علاقے الناصرہ میں ایک فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے مشرقی کالونی میں واقع مکان کا محاصرہ کیا۔ یہ مکان ابو جابر خاندان کی ملکیت ہے جب کہ قابض اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مکان بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں مکان کو بھاری مشینری سے مسمار کردیا۔ مکان کا کچھ حصہ زیرتعمیر تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی حکام نے طارق محارب نامی ایک شہری کا اللد شہر میں قائم مکان مسمار کردیا تھا جس کے نتیجے میں 11 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button