دنیا

امریکہ کی اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے اور یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

شیعیت نیوز: امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے بارے میں شور اور واویلا مچا رکھا ہے جبکہ روس متعدد بار اعلان کرچکا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے اور یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی یوکرائن سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرائن کےمعاملے پر معاملات تیزی سے بگڑ سکتے ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل پروگرام اور خیبر شکن میزائل سے امریکہ پر خوف طاری

برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سےزائد فوجی موجود ہیں ، جبکہ روس نے یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کے بارے میں نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے روس کا یوکرائن پر فوجی حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی محفلوں میں امریکی صدر جو بائیڈن نہ صرف اپنے دشمنوں کو گالیاں دیتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔

نیویارک میں قائم ٹی وی چینل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وائٹ ہائوس میں بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی نجی گفتگو میں جو بائیڈن اکثر اوقات پیوٹن کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا شخص ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار تو ہیں لیکن دوست ایک بھی نہیں۔

نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں امریکی ٹی وی نے کہا ہے کہ صرف روسی صدر ہی نہیں بلکہ بائیڈن نے نیٹو کے کئی رہنمائوں کے متعلق بھی برے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button