سعودی عرب

سعودی شاہ سلمان و امریکی صدر کی ایران و یمن کے بارے میں ٹیلیفونک گفتگو

شیعیت نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ شب 12 بجے کے قریب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جوبائیڈن نے سعودی شاہی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کئے بغیر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔

امریکی بیان کے مطابق اس گفتگو میں امریکی صدر نے یمن پر سعودی جارحیت کے خاتمے سے متعلق اپنے انتخاباتی نعرے کا تذکرہ کئے بغیر، ایک جانب سے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے جوابی حملوں کے مقابلے میں ریاض کی بھرپور حمایت پر زور دیا جبکہ دوسری جانب سے یمن پر مسلط سعودی جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم جی بی کونسل کا اجلاس، اراکین اسمبلی کو آئینی حیثیت کے حصول اور گندم بحران سے نجات کیلئےاقدامات کی ہدایت

رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے جوہری ہتھیاروں تک ایران کی عدم رسائی سے متعلق اپنی ضمانت کو ایک مرتبہ پھر دہرایا اور سعودی شاہ کو ویانا میں جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ و سعودی عرب کے حکومتی سربراہوں نے مغربی ایشیاء و یورپ سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مذاکراتی وفود آئندہ چند ماہ کے دوران اس حوالے سے متعدد جلسات منعقد کریں گے۔

سعودی ٹیلیویژن چینل العربیہ کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں جوبائیڈن نے جوہری ہتھیاروں تک ایران کی عدم رسائی کی ضمانت دی جبکہ سعودی شاہ نے اپنی شاہی حکومت کی حفاظت پر امریکہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مبینہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مزید توسیع پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button