اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم جی بی کونسل کا اجلاس، اراکین اسمبلی کو آئینی حیثیت کے حصول اور گندم بحران سے نجات کیلئےاقدامات کی ہدایت

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان جی بی کونسل ممبر شیخ احمد علی نوری ،مشیر وزیر اعلی جناب الیاس صدیقی ،ممبر جی بی اسمبلی علامہ اکبر رجائی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حاجی محمد علی، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان عارف قمبری ،سید الیاس موسوی اور برادر سلیم یاسر نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی حفظہ اللہ نے کی ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے اہم امور پر گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان جی بی کونسل ممبر شیخ احمد علی نوری ،مشیر وزیر اعلی جناب الیاس صدیقی ،ممبر جی بی اسمبلی علامہ اکبر رجائی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حاجی محمد علی، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان عارف قمبری ،سید الیاس موسوی اور برادر سلیم یاسر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نہتی مسکان خان کی للکار بھارت کے جارحانہ نظام حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اجلاس میں گلگت بلتستان کے صوبائی سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے اور آئینی حیثیت حاصل کرنے کے عمل میں تیزی لانے سمیت گندم بحران سے جلد از جلد عوام کو نجات دلانے کے لئے اراکین اسمبلی کو کردار ادا کرنے پر زور دیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button