ایران

خطرات کے باوجود انقلاب اسلامی کی پیشرفت عظیم اورنمایاں رہی ہے، میجر جنرل موسوی

شیعیت نیوز: ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ 43 برسوں میں انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں، خطرات، دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود عظیم ، گرانقدراور نمایاں پیشرفت کی ہے۔

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت اور ایرانی عوام کی آگاہانہ حمایت کی بدولت پہلوی طاغوتی استبداد کا خاتمہ کرکے دنیا کے دو بلاکوں کمیونزم اور لیبرلزم کو چیلنج کیا اور ایرانی عوام، مسلمانوں اقوام اور دنیا کے مستضعفین کو آزادی اور استقلال کی خوشخبری دی۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور ایرانی ماہرین ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے زخمی دشمنوں نے انقلاب کے ساتھ اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ایسی جگہ سے مہلک چوٹ پہنچی جس کا اسے تصور بھی نہیں تھا، رہبر معظم انقلاب

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ قیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کی مدبرانہ ہدایت کی روشنی میں انقلاب اسلامی ترقی اور پیشرفت کے راستے پر رواں دواں ہے۔ ہم اللہ تعالی کا شکرو سپاس ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں طاغوت کے ظلم سے نجات عطا کی اور انقلاب اسلامی کی نعمت سے بہرہ مند کیا۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ایرانی فوج 22 بہمن کو انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ کے جشن ایرانی عوام کے ہمراہ شرکت کرےگی۔

دوسری جانب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے آئی آر جی سی فورس کے میزائل کے شعبے میں تازہ کارنامے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایسے میزائل کی رونمائی کریں گے جو فوجی حکومت عملی کی نظر سے بہت اہم میزائیل ہے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے امام راحل اور اسلامی انقلاب کے شہیدوں کے ارمانوں سے مسلح فورسز کے کمانڈروں کے ایک گروہ کی طرف سے تجدید عہد کے مراسم میں یہ خبر دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل کافی پہلے بن کر تیار ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button