پاکستان میں ایکبار پھر مذہبی منافرت پھیلانے کا منصوبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی خفیہ آڈیو لیک
قانون نافذ کرنے والے ادارے اس آڈیو پیغام کا فوری نوٹس لیں اور اورنگزیب فاروقی کو فوری گرفتار کرکے کالعدم سپاہ صحابہ کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی عائد کریںورنہ ملک کے امن کی تباہی کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔

شیعیت نیوز: سعودی وبھارتی نواز ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ایک اور خفیہ آڈیو لیک ہوگئی، فرقہ پرست اورنگریب فاروقی کی جانب سے وطن عزیز میں ایک بار پھر مسلکی منافرت کو ہوادینے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دینے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔22 جمادی الثانی پر دسترخوان امام حسنؑ کے مقابل یوم صدیق اکبر منانے کے بعد 22 رجب المرجب کو نیاز امام جعفرصادقؑ کے مقابل یوم معاویہ منانے کا اعلان۔ سید الشہداءامام حسینؑ کی یادمیں جلوسوں کے مخالف اورنگزیب فاروقی کی نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون کے باپ کی یاد میں ملک بھرمیں جلوس نکالنے اور ان جلوسوں کو روائتی قرار دینے کی تاکید۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل اور بدنام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی ایک اور خفیہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اس نے ایک بار پھر ملک پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ جیسے 22 جمادی الثانی پر ملک بھرمیں جلوس نکالے گئے ویسے ہی 22 رجب المرجب کو یوم امیر معاویہ شان وشوکت سے منایا جائے، میں نے ملک بھر کے لئے یکساں تشہیری مواد تیار کروادیا ہے جیسے 22 جمادی الثانی پر کراچی سے گلگت تک ایک ہی انداز کے بینرزبنوائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر اللہ نور برقعہ پہن کرفرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار
اورنگزیب فاروقی نے اپنے کارکنان اور عہدیداران کو تاکید کی ہے یوم امیر معاویہ پر ویسا ہی جوش وخروش دکھاؤ جیسا یوم صدیق اکبر پر دکھایا تھا، مساجد سے امیر معاویہ کی شان بیا ن کی جائے ان کے فضائل بیان کیئے جائیں عوام کو کونڈوں کی نیاز کے خلاف آگاہی دی جائے ، کونڈوں کی نیاز کے خلاف پمفلٹ چھپ چکے ہیں انہیں تقسیم کیا جائے،یوم امیر معاویہ پر جلوسوں کو روایت بنادیں جیسے کہ یہ جلوس روایت سے نکلتا ہے ۔
واضح رہے کہ ملک دشمن دہشت گرد اورنگزیب فاروقی مسلسل وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کے خلاف سرگرم عمل ہے ، گذشتہ ماہ بھی کالعدم سپاہ صحابہ نے اورنگزیب فاروقی کی ہدایات پر ملک بھرمیں شیعہ علماء وجوانوں پرتوہین صحابہ کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں مختلف تھانوں میں جمع کروائیں تھیں اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کو بلیک میل کرنے کیلئے احتجاج کا راستہ بھی اختیار کیا تھا۔ اور اب 22 رجب المرجب کے موقع پر بھی وہ اسی انداز میں شرانگیزی کا ارادہ رکھتاہے، یہ وہی اورنگزیب فاروقی اور کالعدم سپاہ صحابہ ہیں جوکہ عرصہ تیس سال سے پاکستان میں محرم الحرام میں نکالے جانے والے شہدائے کربلا ؑ اور امام حسینؑ کے جلوسوں کو بدعت قرار دیکر انہیں چار دیواری میں منتقل کرنے کے مطالبے کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عشق قاتل سے مقتول سے یارانہ بھی، ترکی کی منافقت ،اسرائیل سے دوستی بھی اور فلسطین کی حمایت بھی
دوسری جانب 22 رجب کو ہونے والی کونڈوں کی نیاز جو کہ فرزند رسولؐ امام جعفرصادقؑ سے منسوب ہےاور شیعہ سنی دونوں جس کاعقیدت سے اہتمام کرتے ہیں اس کےخلاف بھی لٹریچر شائع کرکے تقسیم کروارہاہے جبکہ خلیفہ بلافصل ابوبکر کے عنوان سے ملک بھرمیں بینرز بھی لگوائے گئے تھے(شیعہ عقائد کے خلاف) اب یزید ملعون کےباپ معاویہ (گستاخِ امیر المومنین ، صحابی رسولؐ حضرت علیؑ) کی شان میں بھی ملک بھرمیں دل آزار اورشیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے بینرز لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس آڈیو پیغام کا فوری نوٹس لیں اور اورنگزیب فاروقی کو فوری گرفتار کرکے کالعدم سپاہ صحابہ کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی عائد کریںورنہ ملک کے امن کی تباہی کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔