اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر اللہ نور برقعہ پہن کرفرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار

اللہ نور کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دینے کیلئےبرقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کےعلاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر اللہ نور برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کارروائی کی جس کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم کمانڈر اللہ نورکو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عشق قاتل سے مقتول سے یارانہ بھی، ترکی کی منافقت ،اسرائیل سے دوستی بھی اور فلسطین کی حمایت بھی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اللہ نور کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دینے کیلئےبرقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی، مارٹر، دستی بم اور مواصلات کا بڑا ذخیرہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button