اہم ترین خبریںدنیا

عشق قاتل سے مقتول سے یارانہ بھی، ترکی کی منافقت ،اسرائیل سے دوستی بھی اور فلسطین کی حمایت بھی

خبر ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے صدر کا اگلے ماہ دورہ ترکی متوقع ہے۔

شیعیت نیوز: عشق قاتل سے مقتول سے یارانہ بھی، ترکی کی منافقت ،اسرائیلی سے دوستی بھی اور فلسطین کی حمایت بھی۔ دوغلی منطق کا اظہار کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کچھ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کاز کی قیمت پرنہیں ہوگی، اس لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء یونین پر 38 برس سے عائد پابندی ضیاء الحق کے آمرانہ دور حکومت کی سازش تھی،زاہد مہدی

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے دونوں ممالک میں رابطے سے ترکی کا کردار بڑھ سکتا ہے تاہم فلسطین سے متعلق ترکی اپنے بنیادی اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹےگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے صدر کا اگلے ماہ دورہ ترکی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button