یمن

یمن کا کوئی بھی حصہ سعودی عرب کی وحشیانہ کارروائیوں سے محفوظ نہیں ہے، امین البرعی

شیعیت نیوز: یمنی قبائل کی کوآرڈینیشن کونسل کے نائب سربراہ امین البرعی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ سات برسوں کے دوران یمن کے سبھی علاقوں پر بمباری کی ہے اور یمن کا کوئی بھی حصہ سعودی عرب کی وحشیانہ کارروائیوں سے محفوظ نہیں ہے۔

امین البرعی نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے میں ایک ایسے وقت شدت آئی ہے جب یمنی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس ٹھکانوں پرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سے جوابی حملے کئے ہیں۔

پچھلے چند روز کے دوران یمنی فوج نے طوفان یمن ایک، طوفان یمن دو اور طوفان یمن تین، نامی جوابی کارروائیاں انجام دے کر سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے شہروں میں حساس ٹھکانوں پر حملے کئےہیں۔

یمنی حکام امین البرعی نے جارح سعودی اور اماراتی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن پر ان کے وحشیانہ حملے جاری رہتے ہیں تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اندر انتہائی خوفناک جوابی حملے کئے جائیں گے اور متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صفر تک پہنچا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات فرانس کے ساتھ ہوئے مل کر یمن کے انرجی ذخائر کو لوٹ رہا ہے

دوسری جانب سعودی عرب سے ملنے والی شمالی یمن کی سرحدوں میں سعودی اتحاد کے ایک کیمپ کے اطراف میں شدید جھڑپیں ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔

الخبر الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع صوبے جازان کے شہر الخوبہ میں سعودی اتحاد کے اٹھارویں بریگیڈ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی کیمپ میں ہونے والے دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ ابھی ہلاک اور ز زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے یہ کاروائی اس وقت انجام پائی جب سعودی اتحاد نے صوبے حجہ میں شہر حرض میں کاروائی شروع کی۔ اس بات کے پیش نظر کہ شہر الخوبہ صوبے صعدہ کے شہر الملاحیط کے قریب واقع ہے یمنی فوج کی جانب سے کی جانے والی کاروائی سعودی اتحاد کی جارحیت کے مقابلے میں دفاعی نوعیت کی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ دو فوجی بریگیڈ یمن روانہ کئے گئے ہیں تاکہ یمن کے دو صوبوں صعدہ اور حجہ پر تسلط حاصل کیا جاسکے۔

جارح سعودی اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button