امام علی نقی ع جرات و استقامت کا استعارہ ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام دہم حضرت امام علی بن محمد النقی الہادی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئمہ اظہار علیہم السلام کا طرز زندگی امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔عالمی استعماری سازشوں سے نبردآزما ہونے کے لیے چہاردہ معصومین علیہم السلام کی حکمت و بصیرت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے خلاف وائٹ پیپر کے اجراء اور جمعہ کو یوم آگاہی منانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ امام علی نقی ع جرات و استقامت کا استعارہ ہیں ۔وہ اپنی ساری زندگی دین اسلام کے دفاع کے لیے ڈٹے رہے۔انہوں نے اپنے 34سالہ دور امامت میں عقائد، تفسیر، فقہ اور اخلاق کے متعدد موضوعات سے اپنے محبین کو روشناس کرایا۔امام برحق شدید ترین گھٹن کے دور میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے پرچار میں مصروف رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر افغان سرزمین سے پاکستانی فوجی جوانوں پر حملہ، 5 جوان شہید
انہوں نے تبلیغ کے عصری تقاضوں کے مطابق اسلامی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ حاکم وقت نے امام برحق کو زہر دے کر شہید کیا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ حق و سچ کے طرفدار ظاہری دنیا سے پردہ کر کے بھی باضمیر لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ظالم تخت و تاج کے مالک ہو کے بھی اس دنیا سے رسوا و ذلیل ہو کر جہنم کی راہ پر چلے جاتے ہیں۔







