فلسطین کے شہر نابلس میں مسلح مزاحمت، صیہونی چھاؤنی کے اندر فائرنگ

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں غاصب صیہونی فوج کی چھاؤنی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر نابلس میں ایتمار نامی غیرقانونی یہودی بستی کے قریب واقع صیہونی چھاؤنی پر گزشتہ شب فائرنگ کی گئی جبکہ صیہونی ٹیلیویژن چینل 12 کا دعوی ہے کہ اس وقوعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد سے غاصب اسرائیلی فوج نے بیت فوریک نامی یہودی بستی کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مزاحمتی کارروائی میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جسے قابل توجہ نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی توقع ہے۔
دوسری جانب روسی صدر کے خصوصی ایلچی برای مغربی ایشیاء و شمال افریقہ میخائیل بوگدانوف نے آدیس آبابا میں 35 ویں افریقی سربراہی اجلاس میں فلسطینی وزیراعظم محمد آشتیہ اور وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکام نے اللد شہر میں مکان مسمار کردیا،11 فلسطینی بے گھر
اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے لئے سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیا۔
روسی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس ملاقات میں مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کے حل سے متعلقہ امور پر بحث کی گئی۔ اس ملاقات میں فریقین کی جانب سے تمام سطوح پر روس فلسطین دوستانہ تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
علاوہ از ایں محمد آشتیہ نے انگولا کے وزیر خارجہ ٹیٹی انٹونیو سے ملاقات کی۔ انگولا کے وزیر خارجہ کو ’’فلسطین کی تازہ سیاسی پیشرفت، صیہونی حکومت کے فلسطینی عوام پر مسلسل حملوں اور یہودی بستیوں کا قیام کہ جس سے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ماند پڑتا جا رہا ہے‘‘ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت، غزہ کا محاصرہ، بیت المقدس کو اس کے گردونواح سے الگ کرنا، یہودی بستیوں میں اضافہ اور زمینوں کی ضبطگی جیسے مسایل کو ذکر کیا گیا۔