مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےمشہدمقدس میں حرم مطہر امام رضا ؑ کے باہر مظاہرہ

05 فروری, 2022 13:39

شیعیت نیوز: طلاب کشمیر اور مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی)مشہد مقدس کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا (ع)کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں طلاب اور زائرین نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کی جانب سے سرزمین مقدس پر فحاشی کے فروغ کا نتیجہ، نیم برہنہ خاتون کی احرام کی بے حرمتی

مظاہرین نے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور ظالم قابض ھندوستان کے خلاف نعرے درج تھے۔اس مظاہرے کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج)سے ہوا ۔

1:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top