مشرق وسطی

عمانی وزیر خارجہ نے انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیئے جانے کی مخالفت کردی

شیعیت نیوز: عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

عمانی وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے لئے واشنگٹن کے اقدامات پر مبنی حالیہ رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، سیاسی کوششوں کو کمزور کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی سیکورٹی، اردن اور علاقے کے سیکورٹی کا اٹوٹ حصہ ہے، شاہ اردن دوم

انہوں نے تحریک انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاسی کوششیں کمزور ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے مفاد میں ہے کہ جتنا بھی ہو سکے ماحول پر امن رہے، جنگ بندی کے قیام کی کوششیں ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے اپنی توانائی خرچ کرکی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شام، ادلب میں داعش کے سرغنہ ابو ابراہیم القرشی نے خود کو اڑا دیا

عمان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کو پورے یمن میں ایک وسیع جنگ بندی کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے، جو یمن اور اس جنگ میں شامل تمام فریق اور دوستوں کو اس بات کی اجازت دے کہ قابل تلافی نہ ہونے والے انسانی نقصانات کی تلافی کے لئے کوششیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الحوثی گروہ، سیاسی راہ حل کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کو سیاسی عمل میں شریک ہونا چاہئے اور اس کو یمن کے دوسرے طبقے کی طرح باضابطہ طور پر قبول کیا جانا چاہئے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی سیاسی حل کا حصہ بنے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button