مشرق وسطی

سعودی عرب کی سیکورٹی، اردن اور علاقے کے سیکورٹی کا اٹوٹ حصہ ہے، شاہ اردن دوم

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی مشاورتی کونسل کے سربراہ نے امان کے اپنے دورے کے دوران شاہ اردن دوم سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشاورتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ بن محمد آل الشیخ نے امان کے اپنے باضابطہ دورے کے دوران شاہ اردن عبد اللہ دوم سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شاہ اردن عبد اللہ دوم نے اس ملاقات میں اردن اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان موجود ہماہنگی کی سطح کی قدردانی کی اور تمام شعبوں میں ریاض کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اردن کی دلچسپی پر تاکید کی۔

القدس العربی اخبار کے مطابق شاہ اردن نے اسی طرح سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے اور تاکید کی کہ سعودی عرب کی سیکورٹی، اردن اور علاقے کے سیکورٹی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی تحریک حماس کی لبنانی اور ایرانی رہنماؤں کی تصاویر نذرآتش کرنے کی مذمت

سعودی عرب کی مشاورتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ بن محمد آل الشیخ نے اس ملاقات سے پہلے اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر فیصل الفائز سے ملاقات کی تھی اور دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button