اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام، ادلب میں داعش کے سرغنہ ابو ابراہیم القرشی نے خود کو اڑا دیا

شیعیت نیوز: امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابو ابراہیم القرشی نے تیسری منزل میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابو ابراہیم القرشی شام کے صوبے ادلب میں ہلاک ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے حکم پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور وہ اپنے انجام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات شام کے صوبے ادلب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہیلی بورن آپریشن میں ایک عورت اور چند بچوں سمیت 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد ابو ابراہیم القرشی کو داعش کا سربراہ بنایا گیا تھا، القرشی ایک مرتبہ امریکی قید میں بھی رہ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی تحریک حماس کی لبنانی اور ایرانی رہنماؤں کی تصاویر نذرآتش کرنے کی مذمت

دوسری جانب شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوجیوں اور امریکہ سے وابستہ عناصر کے مابین حلب کے گردو نواح میں جھڑپيں ہوئیں۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی غاصب فوجیوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (قسد) کے مابین صوبہ حلب کے شہر الباب میں خونریز جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اس وقت شام کے مشرقی علاقوں پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔

شمالی شام پر ترکی کے حملے اور ناجائز قبضے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔

امریکی دہشتگرد اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شام میں تیل کے حامل علاقوں پر قابض ہیں اور ایندھن کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اس کے غلات کی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button