دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

04 فروری, 2022 13:03

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پر ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان سےآہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہو گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ملک و قوم کی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جو دہشت گرد قوتیں ارض پاک کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتی ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ان کی کمین گاہوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک اسے شدت پسند عناصر سے پاک نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: امام باقر ؑ نے مسند علم پر بیٹھ کر علوم و فنون کو شگافتہ کرکے باقر العلوم کے لقب کو اپنے ساتھ مختص کر دیا، علامہ ساجد نقوی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گردوں نے ماضی میں شیعہ ہزارہ برادری کو تختہ مشق بنائے رکھا۔موجودہ حالات کے تناظر میں سیکورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کو کسی ایسی شرپسندی کا دوبارہ موقع نہ مل سکے جس سے ملک کے مجموعی حالات متاثر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حضرت حمزہ کی عالمی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے ۔ریاستی اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہوں گی تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔

1:59 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top