مقبوضہ فلسطین

جنوری میں القدس سے 220 فلسطینی گرفتار، 34 مکانات مسمار

شیعیت نیوز: القسطل نیوز نیٹ ورک نے جنوری میں القدس اور اس کے مضافات سے تقریباً 220 فلسطینیوں کی قابض اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں نیٹ ورک نے بتایا کہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کے دوران قابض فورسز کی طرف سے کچھ زیر حراست افراد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، جن میں سے کچھ کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ القدس میں برفباری کے دنوں میں (بدھ اور جمعرات (26-27 جنوری) مہینے میں سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینی حراست میں لیے گئے۔

قابض پولیس نے تیس جنوری کو 27  فلسطینیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی۔ تین دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوری میں دسیوں بار مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

جنوری میں القدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ فلسطینی فہمی حمد کو شہید کیا گیا تھا، جب قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس سے جگہ جگہ، گھروں اور نوجوانوں کو گولیوں، صوتی اور گیس بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

نیٹ ورک نے قابض ریاست کی سرکاری سرپرستی اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جنوری کے دوران مسجد اقصیٰ میں 3,078 آباد کاروں کے ہنگامہ آرائی کی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت انصاف کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے بارہ فلسطینی دم توڑ گئے جب کہ 10374 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے 2172 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت کی طرف سے روز مرہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کورونا کے پانچ مریض دم توڑ گئے جب کہ الخلیل میں تین، جنین میں دو اور طولکرم اور نابلس میں ایک ایک فلسطینی جاں بحق ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس کے اطراف میں کورونا کے 571 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔ الخلیل میں 638، طولکرم میں 178، بیت لحم میں 624، قلقیلیہ میں 155، رام اللہ سے 1140، سلفیت میں 84، جنین میں 380، نابلس میں 1043، طوباس میں 95، اریحا اور وادی اردن میں 157، غزہ میں 2469 اور القدس شہر میں 1840 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button