مقبوضہ فلسطین

عباس ملیشیا کی فلسطینی طلبا ریلی پر فائرنگ سے طالبعلم زخمی

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز نے کل منگل کے روز طوباس میں الفارعہ کیمپ میں نہتے طلبا ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے فلسطینی طلبا پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کررہے تھے۔

طلبا ریلی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم حمزہ راید علی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گولی اس کی ران میں لگی جس کے نتیجے میں اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی موقف سامنے لارہے ہیں،یکساں نصاب پر تحفظات دور نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی

دوسری جانب کل منگل کو اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ حمصہ الفوقہ کے مشرق میں رہائشی کمروں کی تنصیب شروع کی ہے۔

طوباس گورنری میں وادی اردن کے امور کے انچارج معتز بشارات نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے خربہ حمصہ الفوقہ کے مشرق میں ام حرز کے علاقے میں شہریوں کی زمینوں پر کمروں کی تنصیب کا کام شروع کیا، جن کے مکینوں کو گذشتہ برس زبردستی بے گھر کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 8 کمرے بنائے جا چکے ہیں۔ یہ کمرے فلسطینیوں کی اراضی پربنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کی بڑی کارروائی ، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

کل منگل کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے جنوب میں بیت فجار قصبے سے بھاری ساز و سامان کے کنٹرول ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے قصبے کے مشرق میں واقع خلیت حاجی کان کے علاقے پر دھاوا بول کر 100,000 شیکل سے زائد مالیت کے آلات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button