عراق

عراقی فوج کی بڑی کارروائی ، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: عراقی فوج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الفرات نیوز نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فوج کی ایک کارروائی کے دوران صوبہ صلاح الدین میں داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بڑی کارروائی ان اطلاعات کے بعد کی گئی کہ امریکہ شام اور عراق میں داعش کے عناصر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم کے دیہی علاقوںالطالعہ، وام اور الکرمی پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں عراقی فوج کے 11 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقتدی صدر کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم

عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک کاررواں کو نشانہ بنانا گیا ہے۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ذیقار اور المثنی صوبوں کے درمیان میں واقع سکنہ علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک لاجسٹک کاررواں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کارواں کے راستے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے اور کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں بیرونی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق بل منظورہونے اور بغداد حکومت کے پس و پیش کے بعد سے تقریبا ہرہفتے ہی دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button