ایران

صیہونی حکومت ایک قتل و تشدد اور بحران پیدا کرنے والی حکومت ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی بقا قتل و تشدد اور جارحیت و دہشت گردی میں ہی دیکھتی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے غاصب صیہونی حکومت ایک فتنہ پرور اور بحران پیدا کرنے والی حکومت ہے اور وہ نسل پرستی کی اپنی پالیسی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ظالمانہ اور جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں غاصب صیہونی حکومت کے صدر کے حالیہ دورۂ عرب امارات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت ایک جعلی اور غیر قانونی حکومت ہے۔

انہوں نے اس جارح حکومت کو عالمی برادری کے لئے باعث شرم قرار دیا جو اپنے بحرانوں کو علاقے کے دیگر ملکوں میں منتقل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کہ جس کی ماہیت جارحیت، قتل و تشدد اور سفاکیت پر استوار ہے پورے علاقے کو اپنے فتنے کی آگ کی لپیٹ میں لے لے گی، اس لئے اس کی جارحیت کا سد باب کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات میں آنے والے عارضی وقفے کے بارے میں کہا کہ ویانا مذاکرات میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران خاصی پیشرفت ہوئی ہے اور زیر بحث مسائل میں کچھ نکات ایسے ہیں جن میں اچھی اور تیز رفتار پیشرفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدیوں نے ایک بار پھر اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ

انہوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل خاص طور سے امریکہ ایران کے برحق مطالبات کو تسلیم کرتا ہے اور ایٹمی معاہدے سے بڑھ کر ایران سے مطالبات سے باز رہتا ہے تو پائیدار اور اچھے سمجھوتے کا حصول بہت ممکن ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علا‍قے کے مختلف ملکوں منجملہ عراق اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جتنا زیادہ یکجہتی بڑھے گی اتنا ہی زیادہ تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے تہران ریاض تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مفاہمت اور ایک دوسرے کی طرف آگے بڑھنا علاقے کے ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کے بارے میں کہا کہ ان حملوں میں یمنی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عام شہری ہی اس جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ یمنی عوام کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ سیاسی طریقے اور یمنی فریقوں میں مذاکرات کے ذریعے بحران کو ختم کرانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button