رکن جی بی کونسل و رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ احمد علی نوری کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے خصوصی ملاقات

02 فروری, 2022 10:01

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید سے رکن جی بی کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے صحت یابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے حالیہ گندم بحران،بجلی کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح بجلی کے مسئلے کو صوبائی حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے حل کیا ہے اسی طرح گندم بحران کا بھی جلد خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی نصاب کونسل میں شیعہ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات کےبعد خالی نشست پر فوری طور پر مکتب اھل بیت کو نمائندگی دی جائے، علامہ مقصود ڈومکی

ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کی آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ایجنڈے کے حوالے سے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر رکن جی کونسل نے روندو میں زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

5:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top