دنیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی

شیعیت نیوز: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ دوسری طرف مالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی کے معاملے پر معذرت خواہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ وہ سوگرے رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ان سے سبق سیکھنا ہوگا۔ لوگوں کے غصے کا احساس ہے، صرف معذرت خواہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ادھر اپوزیشن لیڈر سرکئیر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہر شخص ذمہ دار ہے سوائے وزیراعظم بورس جانسن کے۔ اب بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پولیس کی تحقیقات کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر آیت اللہ علی الحسینی سیستانی کا تعزیتی پیغام

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزراء کی رہائشگاہوں پر بعض پارٹیاں ایسی تھیں جن کو روکا جانا چاہیے تھا لیکن نہیں روکا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جب برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ تھا تو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیاں منعقد کی جارہی تھیں جن کو برطانوی میڈیا نے رواں ماہ بے نقاب کیا تھا۔

دوسری جانب مالی کی حکومت کے خلاف بیان دینے پرمالی کی حکومت نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مالی میں فرانس کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مالی کی عبوری حکومت غیرقانونی اور قابوسے باہرہے۔ مالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قراردیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

فرانس کا کہنا ہے کہ مالی میں 2013 سے تعینات فرانسیسی فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائیگی۔ فرانس نے مالی میں بدامنی پرقابوپانے کے لئے فوجی بھیجے تھے۔

مالی میں 2020 میں فوجی حکومت نے ملک کا اقتدار سنبھالا تھا اور2025 تک فوجی حکومت قائم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ مالی میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد سے فرانس اورمالی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button