مشرق وسطی

حاکم دبئی محمد بن زاید کی قابض اسرائیلی ریاست کے صدر سے ملاقات

شیعیت نیوز: حاکم دبئی محمد بن زاید نے کل پیر کو اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرتصوغ کا ’’ ایکسپو دبئی 2020 ‘‘ کے صدر دفتر میں یو اے ای پویلین میں استقبال کیا۔ اسرائیلی صدر اتوار سے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سائنسی اور تکنیکی تعاون بڑھانے کے شعبوں کے علاوہ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

حاکم دبئی محمد بن زاید نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں اسرائیل کی شرکت، 190 سے زائد ممالک کے ساتھ تعاون کے دروازے کھولتی ہے۔ یہ عالمی ایونٹ لوگوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ایک بہتر مستقبل کی راہ کو ہموار کرنے کوشش ہے۔

اجلاس میں ایکسپو 2020 دبئی ہائر کمیٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم، الشیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم اور رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی نصاب کونسل میں شیعہ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات کےبعد خالی نشست پر فوری طور پر مکتب اھل بیت کو نمائندگی دی جائے، علامہ مقصود ڈومکی

گذشتہ 12 دسمبر کو قابض وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ ستمبر 2020 میں امریکی ثالثی سے دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button