فلسطینیوں کی سنگ باری سے اسرائیلی فوجی زخمی
شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں نے عوفریم چوک میں اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری سے زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اتوار کی شام کو غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج پر سنگ باری کے 6 واقعات رونما ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں موساد کا جاسوسی کا سب سے بڑا نیٹ ورکس منہدم
دوسری طرف پیر کی شام یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شیخ جراح محلے میں فلسطینی لڑکیوں پر حملہ کیا۔
القدس کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد آباد کاروں نے قابض پولیس کی نظروں میں شیخ جراح محلے میں لڑکیوں کو مارنے اور دھکے دینے کی کوشش کی۔
یہودی شرپسندوں کی اس کاررائی میں قابض پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی تھی۔
ادھرآباد کاروں نے بیت لحم کے مشرق میں الرشایدہ گاؤں میں زیتون کے متعدد درختوں تباہ کر دیے۔
بیت لحم گورنری میں دیوارفاصل کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ گاؤں میں شہریوں کی زمینوں پر آباد ’’ابو حناہیل‘‘ کے ایک گروپ نے زیتون کے 100 درختوں کو تباہ کر دیا۔ یہ پھل دار پودے ہاشم اور عودہ خاندانوں کےملکیت ہیں۔







