لبنان

لبنان میں موساد کا جاسوسی کا سب سے بڑا نیٹ ورکس منہدم

شیعیت نیوز: لبنانی داخلی سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس برانچ نے اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس کو ختم کر دیا، ہر ایک لبنان اور شام کے علاقوں میں الگ الگ کام کر رہا تھا۔

العالم نے الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی داخلی سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس نیٹ ورک نے اٹارنی جنرل اور داخلی سیکورٹی فورسز کے کمانڈر کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد چار ہفتے قبل اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف سیکورٹی آپریشن شروع کیا تھا۔

اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سے لوگوں پر قابض صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کا شبہ تھا، اس برانچ کے افسران نے بے مثال رفتار کے ساتھ آپریشن کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی۔

یہ موساد کے لیے لبنان کا سب سے بڑا دھچکا اور 2009 کے بعد لبنان میں سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن ہے، جس کے دوران موساد کے جاسوسی نیٹ ورک یکے بعد دیگرے منہدم ہوتے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا تمام طبقات کیلئے ”یکساں نصاب“ اچھا اقدام ہے، لیکن متعصب افراد نے اسے متنازعہ بنا دیا،علامہ ریاض نجفی

دوسری جانب لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ برس کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں کم از کم 17 اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کو بے نقاب اور اس کے وابستہ 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات عباس حلبی نے بتایا کہ وزیر داخلہ بسام مولوی نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسی نیٹ ورکس پر قابو پالیا ہے۔

خیال رہے کہ ہمسایہ ممالک لبنان اور اسرائیل ابھی تاحال حالت جنگ میں ہیں۔

عباس حلبی نے اسرائیلی نیٹ ورکس میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ یہ مقامی اور علاقائی طور پر کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں لبنان کی اندرونی سیکیورٹی فورسز (آئی ایس ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کا حصہ تھیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے آپریشن کو شاندار کامیابی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button