یمن

یمنی فوج نے الجوبہ شہر میں امریکہ کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرایا

شیعیت نیوز: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نےملک کے مشرق میں واقع صوبے مآرب کے الجوبہ شہر میں امریکہ کے ایک اور ڈرون کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے آج صبح کہا کہ فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے ملک کے مشرق میں واقع صوبے مآرب کے الجوبہ شہر میں پرواز کر رہے جاسوسی ڈرون اسکن ایگل کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔

بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک پر حملے ہونگے اور ناکہ بندی جاری رہے گی ہماری مسلح افواج، یمن کی ہوائی حدود کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام کرینگی۔

رپورٹ کے مطابق 3 اعشاریہ 2 ملین ڈالر قیمت کا حامل یہ امریکی ڈرون 5 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر مسلسل 20 سے 24 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے جبکہ اس پر نصب ’’ای او‘‘ و ’’انفرا ریڈ‘‘ کیمرے دن رات دشمن کی پوزیشنوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی ’’اسکین ایگل‘‘ 1.4 میٹر طول، 3.1 میٹر عرض اور 20 کلوگرام وزن کا حامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تمام تر زمینی، فضائی اور سمندی محاصرے اور مسلسل سعودی جارحیت کے باوجود یمنی فورسز نے اپنی دفاعی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنیوں کی جانب سے ابوظہبی میں صیہونی صدر کا میزائلوں کے ساتھ استقبال

دوسری جانب سعودی اتحاد یمنی شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک گھنٹہ قبل یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال میں ایک آبادی والے علاقے پر بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جس علاقے پر بمباری کی گئی ہے وہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمالی محور میں واقع ہے۔ آج صبح سعودی اتحاد نے صنعا کو متعدد بار نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ آپریشن طوفان یمنی 3 میں ہم نے متحدہ عرب امارات کی گہرائیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں یمنی فوج نے ابوظہبی میں سٹریٹجک اہداف کو ذوالفقار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button