اہم ترین خبریںیمن

یمنیوں کی جانب سے ابوظہبی میں صیہونی صدر کا میزائلوں کے ساتھ استقبال

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ (غاصب) صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ امارات کے موقع پر یمنی افواج نے ابوظہبی کو متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے غاصب صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ امارات کے دوران ابو ظہبی اور دبئی کے قلب پر ڈرونز اور میزائل حملوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے طوفان یمن 3 کارروائی میں ابوظہبی اور دبئی کے قلب پر ذوالفقارمیزائل داغے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے ابوظہبی میں حساس اور اسٹراٹیجک ٹھکانوں کو ذوالفقار میزائلوں کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ دبئی میں بھی حساس ٹھکانوں پر صماد 3 ڈرونز کے ذریعہ بمباری کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حساس ٹھکانے ہمارے میزائلوں اور ڈرونز کے نشانوں پر ہیں ، لہذا ہم اماراتی شہریوں اور امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ ان حساس ٹھکانوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں اور داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکتیں

یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھیں گے اور حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔ یمنی عوام کا دفاع ہمارا حق ہے ، یمن پر جارحیت متوقف ہونے تک ہم اپنے دفاعی حق سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب میں بھی صماد 1 اور قاصف کے 2 کے ذریعہ حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز سعودی عرب اور امارات پر بڑی کارروائی کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے سرحدی علاقے منبہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ شہر کے سرحدی علاقے الرقو میں بمباری کرکے 3 افراد کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں افریقہ کے 2 مہاجر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button