ایران

پابندیوں کی منسوخی، اس کی تصدیق اور معتبر ضمانت ، سمجھوتے کی اساس ہے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران اور فرانس کے صدور نے ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی ، جوہری معاہدے کے مناسب نفاذ کے لیے تصدیق اور معتبر ضمانت کی ضرورت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ہفتہ کی رات اپنے ایرانی ہم منصب علامہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے میں گفتگو کی۔

انہوں نے تہران اور پیرس تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نے یمنی عوام پر فوجی حملوں کی بھی مذمت کی۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں امریکہ کی جانب سے تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی ناکامی کے مغربی اعتراف کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران نے مذاکرات کے عمل میں سمجھوتے کے حصول کے لئے اپنے عزم و ارادے اور سنجیدگی کو ثابت کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سمجھوتے کے سلسلے میں فریق مقابل کی ہر کوشش پابندیوں کی منسوخی ، اس کی تصدیق اور معتبر ضمانت پر مشتمل ہونا چاہئے۔ صدر ایران نے عالمی برادری سے یمن میں انسانی بحران کی جانب توجہ دینے اور اس ملک کے مظلوم عوام کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پیداوار میں جہاد نے امریکہ کو معاشی جنگ میں شکست کو تسلیم کرنا پڑا، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام صرف علاقائی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، غیر ملکی مداخلت سے نہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی تباہ کن انسانی صورتحال پر توجہ دے۔

انہوں نے مظلوم قوم کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ پراعتماد نہ کرنے کا حق ہے کیونکہ وہی اس بحران کے وجود میں آنے کا باعث بنا ہے۔

فرانسیسی صدر نے بھی کہا کہ ایران کا امریکہ پر اعتماد نہ کرنا درست ہے کیونکہ موجودہ بحران امریکہ کے رویے کی وجہ سے ہے۔

صدر میکرون نے یمنی عوام کے خلاف فوجی حملوں بالخصوص حالیہ فضائی حملوں کی بھی مذمت کی۔

دونوں صدور نے لبنان کی موجودہ صورتحال سمیت متعدد علاقائی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button