یمن

متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں اور داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکتیں

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز انصار اللہ نے تیل سے مالامال صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات اور داعش کے آلہ کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز انصار اللہ نے گزشتہ رات صوبہ شبوہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا جبکہ متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں اور داعش پر ’’النقوب‘‘ کے علاقے پر بیلسٹیک میزائلوں کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش اور متحدہ عرب امارات کے درجنوں آلہ کار اور ایجنٹ ہلاک و زخمی ہوئے اور ان کی 5 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ 27 جنوری کو بھی متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں’’العمالقہ‘‘ اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متحدہ عرب امارات کے 90 سے زائد آلہ کار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قدس کی آزادی حتمی اور قریب ہے، مسجد الاقصی کے خطیب

جبکہ 25 جنوری کو صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے آلہ کاروں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے 120 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئےاور ان کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

سعودی عرب نے، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کے حمایت سے یمن کو پچھلی کئی برس سے جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، ‌فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سات سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی امریکی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شہری، شہید، زخمی، بیمار یا متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی حمایت سے یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ ترین جارحیت کے باوجود یہ فوجی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button