اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبے بابل میں زور دار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز:  عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صوبے بابل میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بابل کے علاقے جبلہ میں کل ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ میں شدت کے باعث یہ جنگ صرف یمن تک محدود نہیں رہے گی، وزیر دفاع یمن

گزشتہ مہینوں کے دوران عراق کے جنوبی شہروں میں عراقی عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ایٹمی ہتھیار مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، حسام الدین آلا

عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button