مشرق وسطی

اسرائیلی ایٹمی ہتھیار مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، حسام الدین آلا

شیعیت نیوز:  جنیوا میں اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں شام کے نمائندے حسام الدین آلا نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

مغربی ایشا میں صیہونی حکومت ہی واحد ایسی حکومت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس نے اب تک ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی اور اس کی روک تھام کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جا رہے، حسین عبداللہیان

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں شام کے نمائندے حسام الدین آلا نے مغربی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے عالمی برادری کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عالمی برادری علاقے کو ایٹمی اور مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے اور صیہونی حکومت کو این پی ٹی معاہدے میں شمولیت پر مجبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کے پاس اس غیر انسانی حملے میں ملوث ہونے کا انکار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اس بات کی ضرورت ہے کہ ان ممالک کو سلامتی کی ضمانت فراہم کی جائے جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا امتیازی سلوک نہیں برتا جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button