دنیا

سعودی اتحاد کے پاس اس غیر انسانی حملے میں ملوث ہونے کا انکار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں

شیعیت نیوز:  ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز ادارے نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کے پاس اس غیر انسانی حملے میں ملوث ہونے کا انکار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سعودی اتحاد پر یہ شدید الزامات ‏عائد ہوگئے ہیں کہ اس نے یمن میں جیل پر حملہ کرکے بہت ہی غیر انسانی حملے کی ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کی تحقیقات کرے گا اور اس حملے کے بارے میں سامنے آنے والے بیانات اور میڈیا رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں گزشتہ ہفتے جیل پر بمباری کر دی تھی جس میں کم از کم 70 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن کی قیادت میں امریکہ جہنم میں جا رہا ہے، سابق امریکی صدر

سنیچر کو سعودی اتحاد نے اس بارے میں سامنے آنے والی رپورٹوں کی تردید کی تھی لیکن ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز ادارے نے بیان دیا تھا کہ اس غیر انسانی حملے کا انکار کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

ادارے نے کہا کہ اس حملے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریبا 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے بعد سعودی میڈیا نے کہنا شروع کیا کہ اس حملے کی تحقیقات ایک ٹیم کر رہی ہے اور تحقیقات پوری ہوتے ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے حملے کے بعد بتایا تھا کہ سعودی اتحاد نے بڑی بے رحمی سے جیل پر بمباری کی جس میں 91 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button