عراق

بغداد میں امریکی وکٹوریہ بیس پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے ’’بغداد‘‘ کے ہوائی اڈے پر واقع امریکی اڈے وکٹوریہ بیس پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وکٹوریا میں امریکی اڈے کو 6 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی پا برہنہ ہیں لیکن اپنے ایمان کی بدولت عصر حاضر کی سپر طاقتوں کو مغلوب کردیا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

عراق سے نکلنے کی امریکی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے عراق میں لاجسٹک قافلوں اور امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔

وکٹوریہ بیس کو ماضی میں کئی بار راکٹ اور مارٹر سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

بعض ذرائع نے دعویٰ کیا کہ راکٹ ایئرپورٹ کے سویلین سیکشن کی عمارتوں کے قریب گرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button