مقبوضہ فلسطین

جزیرہ نما النقب ، الجلیل ، تل ابیب اور القدس میں حالات بے قابو

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے عسکری اور سیکیورٹی اداروں کے سینیر عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی ریاست میں داخلی سلامتی خطرے میں ہے اور کسی بھی  وقت سیکیورٹی بے قابو ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما النقب ، الجلیل ، تل ابیب اور القدس میں حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔

عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کے مطابق حال ہی میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے موقعے پر گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور فسادات کے بعد 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں انارکی پر غور کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ کے ارکان یوف آف گیلانٹ اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں خبردار کیا کہ اسرائیل کا داخلی محاذ خطرے میں ہے اور کسی بھی وقت ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نام نہاد خلیفتہ المسلمین ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی منافقت کا پردہ ایک بار پھر چاک

دوسری جانب کل جمعرات کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جمعرات کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نےجمعہ کو یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الانوار‘ کے موقے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلموی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپیل کی تھی۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button