مقبوضہ فلسطین

فلسطینی عہدیدار حسین الشیخ کی اسرائیلی وزیرخارجہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ سے ملاقات کی۔ یہ اسرائیلی وزیر اور کسی فلسطینی عہدے دار کے بیچ پہلی سرکاری اعلانیہ ملاقات ہے۔

اس حوالے سے حسین الشیخ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’’اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ملاقات میں ہم نے کئی سیاسی معاملات اور دو طرفہ مسائل پر بحث کی‘‘۔ البتہ حسین نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے دسمبر کے اواخر میں اسرائیل کے دورے میں وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی تھی۔ سال 2010ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب 86 سالہ محمود عباس نے کسی اسرائیلی ذمے دار کے ساتھ سرکاری ملاقات کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا۔

گذشتہ برس جون میں نفتالی بینیٹ کے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد بینی گینٹز سمیت کئی اسرائیلی وزراء رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر میں محمود عباس سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاری کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہیں گے، ناصر الدین

فلسطینی وزیر نے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے یائر لیپڈ کو باور کرایا کہ فریقین کے بیچ سیاسی افق کا وجود ضروری ہے جس میں بین الاقوامی قوانین پر توجہ مرکوز ہو۔ ان کا اشارہ خاص طور پر اسرائیلی فلسطینی تنازع کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی جانب تھا۔

محمود عباس کے دورے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ’’اعتماد کی فضا‘‘ قائم کرنے کے واسطے سلسلہ وار اقدامات کیے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وبا میں تیزی دیکھی گئی۔

وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جب کہ 7750 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 14 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ اس دوران 1175 افراد صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کورونا کے متاثرین میں صحت یاب ہونے کا تناسب 94 فی صد، فعال کیسز 5 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔

جغرافیائی اعتبار سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کورونا کے 3698 مریض سامنے آئے، غزہ میں 1250 اور بیت المقدس میں نئے مریضوں کی تعداد 2802 ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button