اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاری کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہیں گے، ناصر الدین

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن ہارون ناصر الدین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کی جماعت مغربی کنارے میں  یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں اور آباد کاروں کے حملوں کی تیز رفتاری کے پیش نظر ایک ’’غیر متزلزل دیوار‘‘ بن کر کھڑی ہے اور پوری قوت سے یہودی آباد کاری کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ناصر الدین نے آبادکاری کے توسیعی منصوبوں، اراضی پر قبضے اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ خان الاحمر اور مسافر یطا گاؤں میں اور مغربی کنارے میں درجنوں بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے نئے منصوبے کو اپنانے کی مذمت کی ۔

ناصر الدین نے کہا کہ ہم انہیں فلسطینی سرزمین کو خالی کرنے اور اسے یہودیانے، صیہونی تسلط مسلط کرنے ،زمین اور فلسطینی عوام پر ان کے وجود کے تمام مقامات پر جارحیت جاری رکھنے کے صیہونی منصوبوں کا ہرسطح پر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبے اور تمام نسل پرست اسرائیلی منصوبے فلسطینی عوام کی استقامت کی چٹان کے سامنے خس و خاشاک ثابت ہوں گے۔ قابض دشمن ریاست کی تمام امیدیں چکنا چور ہو جائیں گی کہ وہ ہمارے لوگوں کو بے دخل کرنے، انہیں بے گھر کرنے اور اپنی تباہی کو دہرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت لحم، کیسان کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو حقیقی بہنیں زخمی

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد جوڈیشل ادارے اور عدالت کی طرف سے سیاسی رہ نما عزت الاقطش کا ٹرائل رام اللہ اتھارٹی کے ماتھے پر بد نما داغ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک پریس بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی یکے بعد دیگر قوم کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

فلسطینیوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں ظلم اور جرم ہے اور رام اللہ اتھارٹی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے شہریوں کے خلاف ظالمانہ ٹرائل کر کے ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں اور ٹرائل شرمناک اقدام اور قابض اسرائیلی دشمن کی خدمت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کی ایک عدالت نے اسیر الاقطش کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کی۔ ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button