علامہ شبیر میثمی کی وفدکے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میںرہنماؤں کے درمیان قومی و ملی، سیاسی اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔علامہ شبیر میثمی نے مرکزی قائدین کے دورہ جنوبی پنجاب اور تنظیمی فعالت سے علامہ ساجدنقوی کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو، رہنما ایم ڈبلیوایم ووزیر زراعت کاظم میثم کی زیرصدارت اجلاس،لوڈشیڈنگ اور آٹے کے بحران کا جائزہ
علامہ ساجد نقوی نے مختلف موضوعات پر تنظیمی، ملی اور سیاسی امور پر وفد کی رہنمائی فرمائی اور مرکزی عہدیداروں کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دیتے ہوئے سراہا۔







