سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بھارت اور سعودیہ نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار
شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےبھارت اور سعودیہ نواز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں کارروائی کر کےملک دشمن کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکساں قومی نصاب متنازعہ قرار، مشترکہ مواد کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، آل شیعہ پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔







