مشرق وسطی

یمنیوں کے حملوں کا ویڈیو وائرل کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوگی، متحدہ عرب امارات

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی حکومت ابو ظہبی اور دبئی پر یمنی فوج کے جوابی حملے کا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے ان شہریوں کو عدالت میں طلب کیا ہے جنہوں نے یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کے حالیہ جوابی حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ایک اور بڑے مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کاایک اورشرمناک واقعہ سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملک کے اٹارنی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے ویڈیو کو پوسٹ کرنا جو ملک کے فوجی اور اہم تنصیبات کا ہو، بہت خطرناک قدم ہے اور یہ معاشرے کے امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حمد سیف الشامی نے اس حوالے سے کہا کہ جن افراد نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مولاعلیؑ کے گستاخ، ملعون مفتی طارق مسعود کی گرفتاری کا مطالبہ مسلسل دو روز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں غلطی کا ارتکاب کرنے والے ملک کی سیکورٹی کے لئے خطرے کا سبب بنیں گے اور متحدہ عرب امارات کی عدالت علیا اس طرح کے ویڈیو وائرل نہ کرنے کے بارے میں شہریوں کی مزید اطلاع رسانی کرے گی۔ ان کا دعوی تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ادارے حقیقت بیانی اور اطلاع رسانی میں پوری طرح شفاف رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button