مقبوضہ فلسطین

بیت لحم، کیسان کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو حقیقی بہنیں زخمی

شیعیت نیوز: یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی  خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔

مقامی سماجی کارکن احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی  خواتین چرواہوں جو دونوں حقیقی بہنیں  ہیں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ان کی شناخت فاطمہ اور نایفہ محمد عبیادت کے نام سے کی گئی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے ان پر سنگ باری بھی کی اور اس کے بعد انہیں دو گھنٹےتک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

کیسان کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پرحملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے مستقل نمائندے کی فلسطین و یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کی مہم کے دوران انہوں نے رہائی پانے والی ایک فلسطینی خاتون کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے زدوکوب کیا۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اطلاع دی ہے کہ گرفتاری کی مہم کے دوران رام اللہ کے شمال میں سابق اسیر امیر ابو الظاہر، ابو شخیدم، رام اللہ کے شمال میں برزیت سے طالب علم عیسی شللدہ، جنین کے مغرب میں سیلہ الحارثیہ سے جہاد بسام الشلابی، زخمی ابراہیم ابوبکر، محمد محمود الاحمد، جنین کے مغرب سے ،صہیب حمائل، ابو الفلاح، رام اللہ کے مشرق سے فادی مروان النجار کو گرفتار کیا۔

بیت لحم کے جنوب میں بیت فجار کے قصبے میں گرفتار ہونے والوں میں  ایاد سلطان تقاطقہ، احمد خالد تقاطقہ، رامی علی تقاطقہ، ایاد محمد تقاطقہ اور مجید محمد تقاطقہ شامل ہیں۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے بیت فاجر میں سابق اسیرہ امل تقاطقہ کے اہل خانہ کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے  اسے زدوکوب کیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے اسے اور اس کے بھائی سے پوچھ تاچھ کی اور انہیں تشددکا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button