ایران

ایران کے مستقل نمائندے کی فلسطین و یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے فلسطین و یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے بدھ کی رات مسلح جھڑپوں میں عام شہریوں کی حفاظت کے زیر عنوان منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔

ایران کے مستقل نمائندے تخت روانچی نے کہا کہ یمن میں انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی منصوبہ بند اور سنگین خلاف ورزیاں عام شہریوں منجملہ خواتین اور بچوں کے ٹارگیٹڈ قتل عام اور بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کا غیرقانونی محاصرہ بڑھنے کا باعث بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محب وطن شیعہ علمائےکرام اور اکابرین نے سول و عسکری انتظامیہ کے ساتھ مل کرایکبارپھرفرقہ پرستوں کی سازش ناکام بنادی

انہوں نے کہا کہ انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے سبب یمنی عوام کے مسائل و پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے، انسانی صورت حال بگڑی ہے اور انسانی حقوق کے بنیادی ترین اصولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے مقبوضہ فلسطین کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ترین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، انسانیت دشمن پالیسیوں کا منصوبہ بند نفاذ اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی نسل پرستی ہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کا منصوبہ بند قتل، ان کے گھروں پر قبضہ، انکی مسماری، ان کی زمینوں اور مال و اسباب کو ہڑپنا، جبری انخلاء اور غزہ کا محاصرہ بھی شامل ہے۔

مجید تخت روانچی نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت کے ساتھ ہی انسانی حقوق کو پامال کرنے والوں کو ان کھلم کھلا جرائم کا سلسلہ فورا بند کرنے پر مجبور کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button